لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ غرےب قوم کو سہولتوں کی فراہمی کے پروگراموں کی مخالفت دراصل ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کی مخالفت کے مترادف ہے۔ محروم معےشت طبقات کے فلاحی پروگراموں کی مخالفت کرنے والی اشرافےہ نہےں چاہتی کہ اس غرےب قوم کی حالت بدلے۔ اشرافےہ صرف ےہی چاہتی ہے کہ ان کے بچے ہی اعلیٰ تعلےم حاصل کر کے جج، جرنےل، سےاستدان، اعلیٰ افسر اور حکمران بنےں جبکہ غرےب کے بچے گلےوں کی دھول مےں ہی رلتے رہےں۔ قائدؒ اور اقبالؒ کے پاکستان مےں اب اےسا نہےں ہو گا۔ جب تک صوبے کا آخری بچہ ےا بچی معےاری تعلےم سے فےض ےاب نہےں ہوتی ،مےںچےن سے نہےں بےٹھوں گا۔ زندگی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ مےں ہے لےکن ملک کے لاکھوں بچے اور بچےوں کو تعلےم کے زےور سے آراستہ کرنے کےلئے وسائل کی کمی نہےں آنے دوںگا اور اس مقصد کےلئے اپنی زندگی بھی آپ کے قدموں مےں نچھاور کر دوںگا۔ مےں نے 2008ءمےں اپنے لئے خادم پنجاب کا لقب سےاسی دکانداری چمکانے کےلئے نہےں بلکہ عوام کی خدمت اور غرےبوں وےتےموں کو معےاری تعلےم دےنے کےلئے چنا تھا اور مےں اس کی لاج بھی رکھوں گا۔ غرےب عوام کے فلاحی منصوبوں کی مخالفت کرنےوالے اےک طرف نےازی صاحب ہےں جنہوں نے مجھ پر الزام لگاےا ہے کہ مےں نے اپنے دوست کے ذرےعے ان کے دوست کو دبئی مےں 10ارب روپے دےنے کی آفر کی ہے تو دوسری طرف ملک کو اندھےروں مےں دھکےلنے والے زرداری صاحب ہےں جو کہتے ہےں کہ سی پےک کے معاہدے تومےں نے کےے تھے لےکن شرےف برادران کو دوسروں کے کام اپنے کھاتے مےں ڈالنے کی عادت ہے۔ زرداری صاحب چےنی قےادت کو آپ پر اتنا اعتماد تھا تو اس وقت آپ نے گوادر کی بندرگاہ کا سنگ بنےاد کےوں نہےں رکھا۔ زرداری صاحب! آپ اتنے بھولے نہےں ہےں،قوم آپ کو اچھی طرح جانتی ہے اور قوم بھولی نہےں کہ آپ کتنے شاطر ہےںآپ کے دل مےں کےا ہوتاہے اور دماغ مےں کےا ہوتا ہے قوم اچھی طرح جانتی ہے۔ آپ اتنے ذہےن فطےن ہےں کہ اس منصوبے کی تختی لگائے بغےر آ پ اس کا پےچھا نہ چھوڑتے۔ اگر آپ نے سی پےک طے کےا تھا تو اس کا سنگ بنےاد رکھنا کےوں بھول گئے۔ 9جولائی 2013ءکو وزےراعظم محمد نوازشرےف چےن گئے اوراس وقت سی پےک کی داغ بےل رکھی گئی اور آج پورے پاکستان مےں تےزی سے منصوبے لگ رہے ہےں۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف اگلے ماہ ساہےوال مےں 1320مےگاواٹ کے کول پاور منصوبے کا افتتاح کرےںگے۔ انہوں نے کہا کہ نےازی صاحب نے مجھ پر بے بنےاد الزام لگاےا ہے کہ مےرے دوست نے ان کے دوست کواربوں روپے کی دبئی مےں آفرکی ،ےہ غلط بےانی اور سراسر جھوٹ ہے۔ نےازی صاحب نے اگر ماضی مےں کرکٹ کے مےدان مےں رےکارڈ قائم کےے تو انہوں نے سےاست کے مےدان مےں الزام تراشی اور جھوٹ بولنے کے رےکارڈ قائم کر دےئے ہےں۔ نےازی صاحب نے مجھ پر جو الزام عائد کےا ہے مےں اس پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں جس کا استعمال کروں گا۔ اگر خدا کی قسم نےازی صاحب کا لگاےا ہوا الزام سچ ثابت ہوجائے تو مجھے قےامت تک معاف نہ کرنا اور اگر ان کا الزام غلط ہو تو عدالت عظمیٰ سے مےری دردمندانہ اپےل ہے کہ وہ پھر صادق اور امےن کا فےصلہ کر دے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختےار بنانے کےلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہےں،اب تک مےرٹ کی بنےاد پر 3لاکھ10ہزار لےپ ٹاپ تقسےم کےے جا چکے ہےں جبکہ چوتھے مرحلے مےں 1لاکھ 15ہزار مزےد لےپ ٹاپ ہونہار طلبا و طالبات مےں تقسےم کےے جائےںگے۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار آج اےوان اقبال مےں لےپ ٹاپ کی تقسےم کے چوتھے مرحلے کے آغازکے سلسلے مےں طلباءو طالبات کو لےپ ٹاپ تقسےم کرنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ وزےراعلیٰ نے لےپ ٹاپ حاصل کرنےوالے طلباءو طالبات کو مبارکباد دےتے ہوئے کہاکہ آج اےک بار پھر مےرٹ سکالرز اور پاکستان کے درخشاں ستاروں کو لےپ ٹاپ دےنے کی تقرےب منعقد کی گئی ہے ےقےنا آپ نے اپنے والدےن کی ہداےات پر عمل کرتے ہوئے محنت کی اور اساتذہ کرام سے تعلےم حاصل کی ےقےنا آپ نے محنت کی، اپنا ہوم ورک کےا لےکن نقل نہےں ماری ہوگی کےونکہ پنجاب سے نقل،بوٹی مافےا اور رشوت کے دورکا خاتمہ کردےا گےا ہے۔ پنجاب مےں صرف اور صرف مےرٹ سکہ رائج الوقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مےرٹ اورچھو لو آسمان اےک ہی گاڑی کے دو پہےے ہےں اور آپ آسمانوں کو چھو کرپاکستان کو عظےم بنائےں گے اوراسی لئے آپ کو جدےد ترےن لےپ ٹاپ دےئے جارہے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ لےپ ٹاپ تقسےم کے چوتھے مرحلے کے آغاز پر طلبا ءو طالبات کو پرانے ماڈل کے لےپ ٹاپ دےنے کا کہا گےا اور ےہ تجوےز دی گئی کہ جدےد ترےن لےپ ٹاپ مہنگے ہےں لےکن مےںنے اس تجوےز کو مسترد کےا اورکہا کہ قوم کے نوجوانوں کو جدےد ترےن لےپ ٹاپ دےں گے جو پاکستان کے جدےد ترےن ملک بنائےں گے،اس لئے آج ڈےل کمپنی (Dell) کے جدےد ترےن آئی سےون لےپ ٹاپ دےئے جا رہے ہےں ۔اس سے اندازہ کرلےں کہ آپ کا خادم اور آپ کی حکومت قوم کے لاکھوں بچے اور بچےوں کےلئے بہتر سے بہتر چےز کا انتخاب کرتی ہے۔ پہلے تےن مرحلوں مےں 3 لاکھ 10ہزار لےپ ٹاپ تقسےم کےے جا چکے ہےں جبکہ چوتھے مرحلے مےں جدےد ترےن 1لاکھ15ہزار لےپ ٹاپ تقسےم کےے جا رہے ہےں اور لےپ ٹاپ تقسےم کے پروگرام مےںپنجاب ہی نہےں بلکہ پاکستان کی تمام اکائےوں کے ذہےن بچے اور بچےوں کو شامل کےاگےا ہے۔ ہم اپنی قوم کے بچے اور بچےوں کے ہاتھوں مےں جدےد ترےن لےپ ٹاپ دے رہے ہےں۔ تاکہ وہ پاکستان کا نقشہ بدل دےں اورملک کو صحےح معنوں مےں قائد ؒاور اقبالؒ کا پاکستان بنائےں۔ انہوںنے کہا کہ جب 2011ءمےں لےپ ٹاپ تقسےم کرنے کی سکےم کا آغاز کےاگےا تو اس کی شدےد مخالفت کی گئی اور کہا گےا کہ شہبازشرےف نوجوانوں کو سےاسی رشوت دے رہے ہےں۔ مےں نے مخالفےن سے اس وقت بھی ےہی کہا تھا کہ کےا نوجوانوں کے ہاتھوں مےں لےپ ٹاپ کی بجائے کلاشنکوف تھما دےں۔ کےا دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کا ےہی حل ہے ؟ مےری اس وقت کی کہی ہوئی بات آج بھی سچ ثابت ہو رہی ہے کہ ان لےپ ٹاپ کے ذرےعے ملک کے طول و عرض مےں قوم کے عظےم بےٹے اور بےٹےاں جدےد علوم سے آراستہ ہورہے ہےں۔ انفارمےشن ٹےکنالوجی کے ماہرےن بن کر گھر بےٹھ کر مصنوعات تےار کر کے ان کی فروخت کے ذرےعے ہزاروں ڈالر کما رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں مےں 50ہزار ٹےبلٹ دےکراساتذہ اور طلباءکی حاضری ےقےنی بنائی جارہی ہے۔ 100ارب روپے کے کسان پےکےج پر بھی جدےد ٹےکنالوجی کے ذرےعے عملدرآمد کےا جا رہا ہے۔ پنجاب بھر کے 700تھانوں کے نظام کو کمپےوٹرائزڈ کر دےا گےا ہے۔ جدےد ٹےکنالوجی کا فروغ ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور پنجاب حکومت نے اس سلسلے مےں درست اقدامات اٹھائے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ غرےب عوام کے فلاحی پروگراموں سے جن لوگوں کے پےٹ مےں مروڑ اٹھ رہے ہےں انہےں لوگوں نے عام آدمی کو باوقار، محفوظ، تےزرفتار اور باکفاےت سفری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کی مخالفت کی۔ ےہ لوگ نہےں چاہتے کہ ملک کے کروڑوں عوام کو قابل اعتماد ٹرانسپورٹ مےسر آئے،انہی لوگوں نے ثقافتی ورثے کا بہانا بنا کراورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے کی بھی مخالفت کی ۔لمبی کاروں اورمرسڈےز گاڑےوں مےں گھومنے والے تارےخی ورثے کا بہانا بنا کرعدالت مےں چلے گئے حالانکہ ےہ وہ لوگ ہےں جنہوں نے کبھی شالامار باغ دےکھا تک نہےں نہ کبھی انہےں شاہدرہ مےں جہانگےر کا مقبرہ دےکھنے کی توفےق ہوئی اورنہ ہی کبھی ےہ چوبرجی کے قرےب سے گزرے ہےں۔ ےہ نہےں جانتے کہ غرےب عوام کےلئے قابل اعتماد ٹرانسپورٹ کی فراہمی کا کےا مقصد ہے؟ان لوگوں کے اپنے بچے بڑی بڑی گاڑےوں مےں گھومتے ہےں اور انہےں غرےب کے بچوں کےلئے جدےد ٹرانسپورٹ کے سہولتوں کے منصوبوں پر تکلےف ہے۔ پنجاب حکومت نے قابل اعتماد ٹرانسپورٹ سسٹم دے کر محنت کش، مزدور، ڈاکٹر، نرس، وکےل، کلرک اور پوری قوم کا قےمتی وقت بچاےا ہے اور انہےں بروقت منزل مقصود پر پہچانے کےلئے جدےد ٹرانسپورٹ سسٹم دےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن مےٹروٹرےن کا معاملہ عدالت عظمی مےں ہے اور اس کا فےصلہ آنےوالاہے اگر فےصلہ حق مےں آےا تو دنےا کی بہترےن اورنج لائن مےٹروٹرےن بنائےں گے اوراسے دن رات محنت کر کے مکمل کرےنگے،ےہ پوری دنےا مےں مثالی ٹرانسپورٹ سروس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اشرافےہ اوران کی اولادکو کو ئی حق نہےں پہنچتا کہ وہ عام آدمی کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی مخالفت کرےں۔ قائدؒاوراقبالؒکاپاکستان اس وقت بنے گا جب عام آدمی کا بچہ جج،جرنےل،سےاستدان اورافسربنے گا۔ےہ پاکستان قائدؒاور اقبال ؒ کا پاکستان نہےں۔ مےٹروٹرےن منصوبے کی مخالفت مےں اےک سےاسی جماعت پےش پےش رہی اور اسی جماعت نے عدالت مےں پٹےشن بھی دائرکی۔ پنجاب حکومت نے ماہرےن کی رپورٹ سپرےم کورٹ مےں پےش کی کہ تارےخی عمارات کو کوئی نقصان نہےں پہنچے گا۔ اورنج لائن مےٹروٹرےن جےسے فلاحی منصوبوں کی مخالفت پاکستان کے تابناک مستقبل کو چھننے کی کوشش ہے۔ اگر ہم نے عام پاکستانی کے بچوں اور بچےوں کو زےور تعلےم سے آراستہ نہ کےا۔ اگر ہم نے ان پر وسائل نچھاور نہ کےے اور انہےں بااختےار نہ بناےا تو قےامت تک ےہ ملک قائدؒاوراقبالؒکا پاکستان نہےں بنے گا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وسائل سے محروم طلبا و طالبات کو معےاری تعلےم کی فراہمی کےلئے پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈقائم کےا ہے جس سے 1لاکھ75ہزار سے زائدطلباءو طالبات وظائف حاصل کر کے ڈاکٹرز، انجےنئرز، سائنسدان اوراساتذہ بن رہے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ تقرےب مےں موجودہ پےف سکالرززلےخا اورحسےب جےسے لاکھوں بچے اور بچےوں کامعےاری تعلےم کا خواب پورا ہورہا ہے ۔10سال قبل اےسا ممکن نہ تھالےکن پےف نے غرےب گھرانوں کے ہونہار بچے و بچےوں پر اعلیٰ تعلےم کے دروازے کھول دےئے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ ماضی مےں وسائل کی لوٹ مار تھی اور اعلیٰ تعلےم پر اشرافےہ کے بچوں کی اجارہ داری تھی۔پنجاب حکومت نے اپنے تعلےمی پروگراموں کے ذرےعے قوم کے غرےب گھرانوں کے بچے و بچےاں کو بھی اعلی تعلےم کا حق دےا ہے ۔پہلے قوم کے نگےنے اورہےرے اپنے گلی محلوں کی دھول مےں گم تھے اورزلےخاوحسےب جےسے بچوں کو کوئی پوچھنے والانہ تھا۔پنجاب حکومت نے اےسے بچوں کو ان کا حق دےا ہے ۔اشرافےہ کی کوشش رہی ہے کہ صرف ان کے بچے کےمرج،ہاورڈ،لمزاوردےگراعلی ےونےورسٹےوں مےں تعلےم حاصل کرکے جج،جرنےل بنےں اوربےورکرےسی مےں آئےںلےکن پنجاب حکومت نے غرےب خاندانوں کے بچوں کو بھی آگے بڑھنے کا حق دےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مےں سمجھتا ہوں کہ جب تک پاکستان کی اس عظےم اکثرےت کو تعلےم دےکر بااختےار نہ بناےاگےااور قومی وسائل ان کے قدموں پر نچھاور نہ کےے گئے تو پاکستان قےامت تک قائدؒو اقبالؒ کا پاکستان نہےں بن سکتا۔انہوںنے کہا کہ چےن نے سی پےک کے ذرےعے پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کا حق ادا کےا ہے ا ور55ارب ڈالر کی سرماےہ کاری کررہا ہے جس مےں ا ربوں ڈالر بجلی کے منصوبوں پر خرچ کےے جارہے ہےں ۔تقرےروں اورنعروں سے تبدےلی نہےں آتی، محنت ،امانت اوردےانت کو شعار بنا کرپاکستان کی تقدےر بدلی جاسکتی ہے اوراسے بےن الاقوامی برادری مےں باوقار مقام دلاےا جاسکتا ہے ۔پےف سکالرز نے تقرےب مےں اظہار خےال کرتے ہوئے وزےراعلیٰ شہباز شرےف کے شاندار تعلےمی پروگرامو ں پر انہےں خراج تحسےن پےش کےا اوران کا شکرےہ ادا کےا ۔صوبائی وزراءرضا علی گےلانی،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،معاون خصوصی ملک محمد احمد،وائس چےئرمےن پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ،چےف سےکرٹری، اراکےن اسمبلی،وائس چانسلرز،اساتذہ،والدےن اورطلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے تقرےب مےں شرکت کی ۔وزےراعلیٰ نے طلبا و طالبات مےں لےپ ٹاپ بھی تقسےم کےے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہیں۔ پاکستان کے باشعورعوام شکست خوردہ عناصر کی دروغ گوئی کی سےاست کو رد کرچکے ہےںاوربے بنےادالزام تراشےاں کرنےوالے عوام مےں اپنی ساکھ کھو بےٹھے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ دھرنا گروپ کے سربراہ نے جھوٹ بولنے کے نئے رےکارڈ قائم کےے ہےں ۔دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کے ذریعے پاکستان کی ترقی کےخلاف سازش کی گئی۔باشعور عوام نے لاتعلق رہ کر اس سازش کو ناکام بنایا۔لاک ڈاﺅن کرنے کا تماشا لگانے والو ںکی سیاست خود ”لاک ڈاﺅن“ ہو چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک دھرنوں یا احتجاج کے ذریعے نہیں بلکہ محنت، خدمت اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں۔اربوں روپے کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔مخالف بھی ہمارے منصوبو ںکی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتے۔عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج ےہاں چےن کے صوبے سچوان(Sichuan) کی صوبائی پےپلز کانگرےس کی سٹےنڈنگ کمےٹی کے نائب صدر پےنگ ےو(Mr.Peng Yu)کی قےادت مےں وفد نے ملاقات کی،جس مےں پاک چےن تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں مےں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خےال کےا گےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے چےنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچےن کی دوستی کی مثال اقوام عالم مےں نہےں ملتی۔چےن کے بے پاےاں تعاون سے پاکستان مےں تعمےر وترقی کے نئے دور کی بنےاد رکھی جاچکی ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں پاکستان مےں سی پےک کے منصوبوں پر غےر معمولی رفتار سے کام جاری ہے اورسی پےک ترقی اورخوشحالی کا عظےم منصوبہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب اورسچوان کے درمےان ٹےکنالوجی ،صنعت ،زراعت اوردےگر شعبوں مےں تعاون بڑھانے کےلئے وفود کے تبادلے ضروری ہےںاورپنجاب حکومت کا اعلی سطح کا وفد جلد سچوان کا دورہ کرے گا۔صوبائی پےپلز کانگرےس کی سٹےنڈنگ کمےٹی کے نائب صدر پےنگ ےو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے پاک چےن تعلقات کو مضبوط بنانے مےں نماےاں کردارادا کےا ہے ۔پنجاب حکومت کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دےں گے۔سچوان کی صوبائی پےپلز کانگرےس کی سٹےنڈنگ کمےٹی کے نائب صدر پےنگ ےوکی وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو سچوان کے دورے کی دعوت دی۔صوبائی وزراءمنشاءاللہ بٹ،شےخ علاو¿الدےن،اےڈےشنل چےف سےکرٹری،مسلم لےگ(ن ) کے سےنئر رہنما خواجہ احمد حسان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے لیہ میں پانچ بچوں کو زہر دے کر جان سے مارنے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے غمزدہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے اس افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
