تازہ تر ین

تحریک انصاف کا آج ”پاور شو“….تیاریاں مکمل ….سٹیج سج گیا

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی آج اسلام آباد کے پرےڈ گراﺅنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل،عمران خان سمیت دیگر قیادت کیلئے ”کنٹینرسٹیج“ کی سجاوٹ مکمل کر لی گئی، این او سی ملنے کے بعد لائٹنگ، جنریٹرز اور دیگر سامان بھی جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا جبکہ ملک کے مختلف حصوں سے کارکن اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے۔ این او سی ملتے ہی تحریک انصاف نے پریڈ گراونڈ میں عمران خان اور تحریک انصاف کی دیگر قیادت کیلئے کنٹینر کوبھی سجا دیا گیا جسے بطور سٹیج استعمال کیا جائے گا۔ لائٹنگ، جنریٹرز اور ساﺅنڈ سسٹم سمیت ضروری سامان بھی جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شعیب صدیقی اور جلسہ آرگنائزنگ ٹیم نے پریڈ گراونڈ کا دورہ بھی کیا اور جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا ، جلسہ گاہ کو تحریک انصاف کی قیادت کے بینرز اور پوسٹرز سے سجا دیا گیا ہے، تحریک انصاف کے سکیورٹی رضا کاروں کی جانب سے خواتین کے لئے الگ پنڈال بنایا گیا ہے جبکہ ملک کے مختلف حصوں سے کارکن بھی اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب عمران خان کے جلسے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سینکڑوں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکار جلسہ گاہ کے ارد گرد اور شہر بھر میں تعینات ہوں گے۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ کو کلیئر قرار دیا گیا۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان بغیر کسی وجہ کے کوئی بات نہیں کرتے،ان کے دوست نے یہ بات بتائی تھی، دوست کا نام لینا مناسب نہیں،عمران خان آفر پر ہنس پڑے تھے اور پھر بات ختم ہو گئی۔ نواز شریف کے پاس وزیر اعظم رہنے کا جواز نہیں ہے،وہ پیسے کی سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے چھانگا مانگا کی سیاست شروع کی ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے،نیب اور ایس ای سی پی و زیر اعظم کے ماتحت ہیں،جے آئی ٹی میں نواز شریف کا کلیئر ہونا بہت بڑا معجزہ ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain