راولپنڈی(ویب ڈیسک ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور ہر رنگ و نسل کے فسادیوں سے ملک کو صاف کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ گیریڑن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے ان کا استقبال کیا اورانہیں آپریشنل تیاریوں، آپریشن ردالفساد اور مردم شماری پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر آرمی چیف نے فوجیوں کی تیاریوں اور بلند حوصلوں کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پسرور کینٹ کا بھی دورہ کرکے افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں کیں جب کہ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے جب کہ ہر رنگ اور نسل کے فسادیوں سے اپنے ملک کو صاف کریں گے۔