تازہ تر ین

چین کے پہلے بحری بیڑے کی رونمائی

بیجنگ ( نیوزڈیسک)چین میں مقامی طور پر تیار کردہ پہلے بحری بیڑے کی رونمائی کردی گئی جس کے بعد چینی افواج کے پاس موجود ایئرکرافٹ کیریئرز کی تعداد دو ہوگئی۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا نے عسکری ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ یہ بحری بیڑہ چین ہی میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کی رونمائی چین کے شمال مشرقی ڈالیان پورٹ میں کی گئی۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے بحری بیڑے کو پانی میں تو اتار دیا گیا ہے تاہم اسے مکمل طور پر فوج کے استعمال کے قابل بننے اور تمام ضروی آلات و ہتھیاروں سے لیس ہونے میں 2020 تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کی رپورٹ کے مطابق ایئرکرافٹ کیریئر مکمل طور پر تیار ہے اور اس کے پروپلڑن، پاور اور دیگر اہم سسٹمز نصب کردیے گئے ہیں۔سرکاری ٹی وی پر بحری بیڑے کی رونمائی کو براہ راست نشر کیا گیا جبکہ ایئر کرافٹ کیریئر کو سرخ رنگ کے ربنز اور چینی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔تاہم چینی حکومت ماضی میں یہ کہہ چکی ہے کہ نیا ایئرکرافٹ کیریئر 50 ہزار ٹن وزنی ہوگا اور یہ چین کے شین یانگ جے 15 فائٹرز جیٹ کو آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چینی حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیا بحری بیڑہ جوہری توانائی کے بجائے توانائی کے روایتی ذرائع سے چلایا جائے گا۔
چینی 20 لاکھ فوجیوں پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی فوج رکھتا ہے جبکہ چینی سرکاری میڈیا ماہرین کے حوالے سے یہ رپورٹس چلاتے رہے ہیں کہ چین کو کم سے کم 6 بحری بیڑوں کی ضرورت ہے۔لیاو¿ننگ جنوبی بحیرہ چین اور تائیون کے اطراف فوجی مشقوں میں حصہ لیتا رہا ہے تاہم اس کا کردار جنگی سے زیادہ تربیتی رہا ہے۔چین کی پیپلز لبریشن آرمی اب بھی عسکری قوت اور دفاعی اخراجات کے اعتبار سے امریکا سے بہت زیادہ پیچھے ہے اور اس وقت امریکا کے پاس 10 ایئرکرافٹ کیریئر موجود ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain