تازہ تر ین

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ ناکام

پیانگ یانگ ( نیوزڈیسک) شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے این 17 کا تجربہ کیا جو اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضائ میں دھماکے سے تباہ ہوگیا، دوسری جانب جبکہ امریکا اور جنوبی کوریا نے اس تجربے پر تشویش کا اظہار کیا۔رواں ماہ شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا یہ تیسرا میزائل تجربہ ہے جو ناکام ہوگیا، تاہم اس تجربے کے ذریعے شمالی کوریا نے امریکی افواج کو ایک واضح پیغام ہے جو اس وقت بحر الکاہل میں مشقوں میں مصروف ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر بیلسٹک میزائل کے تجربہ پر پابندی عائد کر رکھی ہے کیونکہ اقوام متحدہ کو خطرہ ہے کہ شمالی کوریا ان میزائلوں کی مدد سے امریکا پر ایٹمی حملہ کر سکتا ہے۔شمالی کوریا کے اس ناکام تجربے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کرکے چین اور اس کے قابل احترام صدر کی خواہشات کی توہین کی ہے۔
تاہم شمالی کوریا نے ناکام میزائل تجربہ پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا حالانہ اس کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شمالی کوریا کا مقصد امریکا کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرنا ہے۔میزائل تجربے کے بارے میں شمالی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے ایک بیان میں بتایا کہ شمالی کوریا کا میزائل ناکام ہونے سے پہلے 71 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain