تازہ تر ین

عمران خان نے بتا دیا نظام کیسے موثر بنے گا ؟؟؟؟

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر کراچی میں تاجروں سے اپنے خطاب میں سندھ اور خیبرپختونخوا کے درمیان انتظامی امور کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ مو¿ثر طرز حکمرانی کی راہ میں سیاسی چینلجز رکاوٹ بنتے ہیں۔انہوں نے اپنی تقریر میں اقتدار کی منتقلی ، پولیس و ٹیکس اصلاحات اور اقربا پروری جیسے موضوعات پر بات کی۔تقریب کے دوران جب میئر کراچی نے عمران خان سے اختیارات نہ ہونے کی شکایت کی تو انہوں نے اداروں کے بے اختیار ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کی شکایت درست ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کو زیادہ اختیارات دینے سے نظام زیادہ مو¿ثر بنے گا، اور اختیارات کی منتقلی کراچی کے لیے بہت ہی اہم ہے، جب کہ شہر کا موجودہ نظام نہ یہاں کا ہے، نہ وہاں کا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے خطاب میں عوام کو جوابدہ ہونے کے لیے جمہوری طریقے سے منتخب افراد کے زیادہ خود مختار ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں پولیس اصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبے میں پولیس کا نظام ماضی کے مقابلے قدرے بہتر ہے۔انہوں نے پولیس میں اصلاحات لانے کا راز بتاتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کے عہدے پر ناصر درانی کو تعینات کرکے اسے مکمل بااختیار بنایا، اللہ ڈنو (اے ڈی) خواجہ بھی ایسے ہی اختیارات مانگ رہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پولیس کے اندر سیاسی مداخلت موجود ہے، وہاں تقریبا ان کی پارٹی کے ہر رہنما کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain