نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی الیکشن کمیشن نے 10 صفحات پر مشتمل ایک حکم نامے میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں کی بے قابو لہر، سرحدی تناو¿ اور فوجیوں پر ہونے والے مسلح حملوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ ان حالات کے پیش نظر جنوبی کشمیر میں پارلیمنٹ کی ایک نشست کے لیے مجوزہ ضمنی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن 12 اپریل کو اننت ناگ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کو بھی ملتوی کر چکا ہے۔
