واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مہاجرین اور مسافروں کی اسکریٹنگ میں اضافے کے بعد اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے امریکی ویزے کے خواہشمند غیرملکیوں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ای میل ایڈریسٹز اور فون نمبرز کا جائزہ لینے کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ متاثرہ درخواست گزاروں کو اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ساتھ ساتھ گزشتہ پانچ سال کے دوران استعمال کئے گئے سماجی روابطہ کے پلیٹ فارمز کی تفصیلات فون نمبرز اور ای میل ایڈریسز بھی فراہم کرنے ہوں گے۔ تاہم اس بات کی یقین دہاین بھی کرائی گئی کہ امریکی قونصل خانے کے حکام سوشل میڈیا پاس ورڈز تک رسائی حاصل نہیں کریں گے اور نہ ہی درخواست گزار کے اکاﺅنٹ کی پرائیویسی کو کسی طور متاثر کریں گے۔
