تازہ تر ین

کلبھوشن کا معاملہ, امریکہ بھی میدان میں کودپڑا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)”را “کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو کی سزائے مو ت کا معا ملہ عالمی عدالت میں پہنچتے ہی امریکا نے پاکستان اور بھارت کو جاسوس کے معاملے پر بات چیت کرنے کا مشورہ دیدیا ،این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے پاکستان اور بھارتی حکومت کے بلاواسطہ بات چیت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کیونکہ بلاواسطہ ڈائیلاگ کا عمل دونوں ہمسائیوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ کو یقین ہے کہ پاکستان اور بھارت کو عملی تعاون کے فائدے کیلئے سٹینڈ لینا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain