اسلام آباد(اے این این) وزیراعظم میاں نواز شریف چین کے 6روزہ کامیاب دورے سے واپسی کے بعد (آج) ہفتہ کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔اپنے دورے میں میاں نوازشریف شاہ سلمان اور دیگر مسلم رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ اس موقع پر ریاض میں اسلامی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔اس سمٹ سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ بھی خطاب کریں گے۔سعودی عرب میں نواز شریف کی امریکی صدر سے بھی ملاقات کا امکان ہے تاہم یہ ملاقات غیر رسمی ہو سکتی ہے،ابھی تک دونوں رہنماو¿ں کی سرکاری سطح پر ملاقات طے نہیں ہوئی ۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم روضہ رسول پر حاضری بھی دیں گے۔






































