روم (اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا اٹالین ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں، مرزا کو ان کی ماضی کی جوڑی دار مارٹینا ہنگس کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں سوئس سٹار مارٹینا ہنگس اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چن یانگ جان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور ان کی قزاخستان کی جوڑی دار یروسلاوا کو سخت مقابلے کے بعد 6-3 اور 7-6، (9-7) سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔