تازہ تر ین

”سرفراز دھوکہ نہیں دیگا “ سابق کرکٹر نے واضح کر دیا

اسلام آباد(یو این پی)سابق قومی کپتان اور اپنے وقت کے نامور پاکستانی بیٹسمین ظہیرعباس نے قومی کرکٹ ٹیم کی تینوں فارمیٹس میں قیادت کیلئے سرفراز احمد کو موزوں امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے خوف قائد میں بولڈ فیصلے کرنے کی صلاحیت بخوبی موجود ہے۔ آئی سی سی کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان سے کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہیں اور وہ بطور بیٹسمین بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکے لیکن نوجوان کھلاڑی میں بہت کر دکھانے کی صلاحیت سے انکار بھی ممکن نہیں ہے۔ ان کا یو این پی سے کہنا تھا کہ وکٹ کیپنگ کے ساتھ قیادت کا بوجھ اٹھانا آسان نہیں لیکن پورا یقین ہے کہ سرفراز احمد میں تینوں فارمیٹس میں کپتانی کی اہلیت موجود ہے اور چونکہ وہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں تو انہیں اس بات کا آئیڈیا بھی ہو چکا ہے کہ کھلاڑیوں کو کن حالات میں کیسے استعمال کرنا ہے۔ ظہیر عباس نے قومی ٹیم کی بہترین قیادت کیلئے سابق کپتان مصباح الحق کو بھرپور انداز سے سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں جنم لینے والے بہترین قائد ثابت ہوئے جنہوں نے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے رنز بھی اسکور کئے ۔اور اسی وجہ سے انہیں ملکی کرکٹ میں ایک اہم حاصل ہوا۔ انہوں نے پاکستانی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والے ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کیلئے طویل عرصے تک کھیلنے کی خاطر کسی بھی کھلاڑی کو بھرپورجذبے ،اہلیت،ثابت قدمی اور اسٹیمنا کی ضرورت ہوتی ہے اور ان میں یہ تمام اوصاف بدرجہ اتم موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain