تازہ تر ین

مصباح نے چھکے چوکوں کی بارش کردی

منامہ (آن لائن) بحرین میں کھیلے گئے دوستانہ مقابلے میں مصباح ایگلز نے سابق پاکستانی کپتان کی دھواں دھار سنچری اور بو م بوم آفریدی کے لاٹھی چارج کی بدولت عرفان فالکنزکو 69رنز سے شکست دے دی۔ نیشنل سٹیڈیم ،بحرین میں کھیلے گئے فیسٹیول ٹی ٹونٹی میچ میں مصباح ایگلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 244رنز بنائے،مصباح الحق نے محض 38گیندوں پر 10چھکوں کی مدد سے 121رنز سکور کیے جب کہ شاہد آفریدی نے5چھکوں کی مدد سے 49گیندوں پر 79رنز کی اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں عرفان فالکنز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنا سکی،مارلن سیمیولز 72رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے۔مصباح ایگلز کیلئے رانا نوید،سہیل تنویر اور مصباح الحق نے ایک ، ایک شکار کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain