لاہور (شوبز ڈیسک)سینما بینوں کے مطابق ٹاپ کلاس کے اداکاروں کی پرفارمنس پر مبنی دونوں فلمیں کمزور اسکرپٹ اور میوزک کے سبب فلاپ ہوئیں۔سرکار 3 میں بالی ووڈ کے اسٹار اداکار امیتابھ بچن،منوج باجپائی،جیکی شروف کی اداکاری کی جوہر دکھائے تو ہاف گرل فرینڈ میںارجن کپور اور شردھا کپور نے پرفارم کیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی ماہ کے دوران پاکستان میںبھارتی فلموں کے فلاپ ہونے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،جس کی وجہ سے بالی ووڈ فلمیں منگوانے والے تقسیم کار اور سینما مالکان پریشان ہیں۔