تازہ تر ین

بم دھماکے میں زخمی ہونےوالے جرمن فٹبالرکی شاندار واپسی

برلن: (سپورٹس ڈیسک) جرمن کلب بورسیا ڈورٹمنڈ کے سینٹر بیک کھلاڑی مارک بارٹرا اریگل کی صحت یاب ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر کھیل کے میدان میں شاندار واپسی ہوئی ہے۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ گراو¿نڈ میں موجود شائقین فٹبال اور دیگر کھلاڑیوں نے تالیوں کی گونج میں ان کا شاندار استقبال کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بارٹرا نے لکھا کہ میرے پروفیشنل کیریئر کہ یہ بہترین لمحات ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں ان کی ٹیم چیمپئنز لیگ کا میچ کھیلنے گراو¿نڈ جا رہی تھی کہ اچانک ان کی بس کے قریب یکے بعد 3 بم دھماکے ہو گئے۔ ان دھماکوں سے مارک بارٹرا شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انھیں گہرے زخم آئے جبکہ ان کی کلائی میں بھی فریکچر ہو گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain