تازہ تر ین

مصباح کی اہلیہ کی غلط انگریزی، سوشل میڈیا صارفین نے جینا محال کردیا

لاہور(اے این این) سوشل میڈیاپرعظمی خان نے اپنے پیغام میں لکھا جب میں اور مصباح الحق بہت زیادہ پھولوں کے ساتھ ائیرپورٹ سے گھرپہنچے، پی سی بی اور دیگر لوگوں کا بہت بہت شکریہ، جنہوں نے ہمارا گرمجوشی سے استقبال کیا۔اپنی جانب سے تو انہوں نے گرمجوشی ہی کہا مگر اس کیلئے وہ انگریزی کا لفظ (Warm) استعمال کرنے کے بجائے (worm) استعمال کر گئیں اور سب ہی جانتے ہیں کہ انگریزی میں (worm) کیڑے کو کہتے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے بہت زیادہ پھولوں کی بات بھی کی اور اس کیلئے (Too many) لفظ استعمال کرنے کے بجائے (To many) لکھ دیا۔ اسی طرح انہوں نے ائیرپورٹ سے واپسی کا بتانے کیلئے (came back) کی بجائے (come back) استعمال کیا۔ عظمی خان کا پیغام جیسے ہی منظرعام پر آیا تو سوشل میڈیا صارفین نے ان کی کچی انگریزی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ان کا مذاق اڑانا شروع کردیا اور ان کی فوری تصحیح شروع کر دی ۔ انگریزی چونکہ ہماری مادری زبان نہیں ہے اس لیے اس میں غلطی کے امکانات ہو سکتے ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے کپتان کی اہلیہ کو بتا دیا کہ انہیں کون سے الفاظ استعمال کرنا چاہئیں تھے۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے تو عظمی مصباح کا جینا ہی محال کردیا لیکن چونکہ وہ کپتان مصباح الحق کی اہلیہ ہیں، شائد اس لئے کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اپنا ہاتھ بھی ہولا رکھا اور تصحیح کیساتھ ساتھ میٹھی میٹھی باتیں ہی کیں۔ایک صارف نے لکھا مبارک ہو لیکن مجھے اپنی تصیح بھی کرنے دیں۔۔۔ یہ Too many ہوتا ہے، To manyنہیں۔ایک اور صارف کو اس ٹویٹ کا خوب لطف آیا، اس نے لکھا کیڑوں نے بھی آپ کا استقبال کیا؟ایک اور صارف نے ان کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا Came— *Too— *Warm*—ایک صارف نے تو مصباح الحق کو بال کٹوانے کا مشورہ دیدیا، اس نے لکھا برائے مہربانی مصباح الحق سے جلد از جلد بال کٹوانے کا کہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain