تازہ تر ین

بھارتی جج کا کلبھوشن بارے بیان ، عالمی عدالت کا فیصلہ مشکوک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے سے متعلق بھارتی درخواست کی سماعت کرنے والے گیارہ رکنی پینل میں شامل بھارتی جج نے جانبداری ظاہر کردی۔ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے پھانسی پر حکم امتناع جاری کرنے والے 11 ججز میں سے ایک بھارتی جج دلویر بھنڈاری بھی تھے جن کے بیان نے مقدمے کی شفافیت مشکوک بنا دی ہے ۔ جج دلویر بھنڈاری نے انٹرویو میں کہہ دیا کہ عدالت کا فیصلہ بھارت کی عظیم سفارتی کامیابی ہے۔ بھنڈاری نے اس بات پر بےحد خوشی کا اظہارکیا ہے کہ عالمی عدالت نے کلبھوشن کو پھانسی سے بچالیا۔ عالمی عدالت انصاف پینل کے بھارتی جج کا جانبدارانہ بیان ہے کہ بےحد خوشی ہے کہ عالمی عدالت نے کلبھوشن کو پھانسی سے بچا لیا تو سوالات اٹھتے ہیں کہ کیا جانبدار جج کلبھوشن مقدمہ کی سماعت کے اہل ہیں؟ کیا جج کسی فریق کیلئے ذاتی خوشی کا اظہارکرسکتا ہے؟ اور کیا کوئی جج حتمی فیصلہ آنے تک ذاتی رائے دے سکتا ہے؟۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain