تازہ تر ین

چمپئنزٹرافی میں پاکستان سے ٹاکرا بڑا امتحان

نئی دہلی (نیوزایجنسیاں)انڈین کپتان نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران پیدا ہونے والے تناو¿ پر ہمارا کچھ کنٹرول نہیں، ہم صرف کرکٹرز ہیں، گراو¿نڈ کے باہر جو کچھ ہوتا ہے، اس پر ہمارا کچھ اختیار نہیں ہے۔ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ساتھ بڑا میچ ہوگا تاہم اس حوالے سے ہمارے ذہن میں کچھ نہیں ہے۔ پاک بھارت میچ کے دوران جو تناو¿ والا ماحول پیدا ہو جاتا ہے، وہ ہمارے کنٹرول سے باہر ہے۔ ہم صرف کرکٹرز ہیں، گراو¿نڈ کے باہر جو کچھ ہوتا ہے، اس پر ہمارا کچھ اختیار نہیں، ہمارے لیے یہ میچ عام کھیل سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے برطانیہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی ٹورنامنٹ کے دفاع کیلئے پرعزم نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کھیلنے کے بعد کھلاڑیوں کے تجربے میں اضافہ ہوا ہے۔ انڈین ٹیم ٹورنامنٹ کیلئے مکمل تیار ہے۔ ہم اپنے اوپر کسی قسم کا دباو¿ نہیں لیں گے۔ کوہلی نے کہا کہ انڈین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے۔ ٹیم نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمارے اوپر سب سے بڑا پریشر یہ ہے کہ ہم یہ نہ سوچیں کہ ہم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain