تازہ تر ین

مومنہ مستحسن کی قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری

لاہور (شوبزڈیسک) کوک سٹوڈیو 9 میں راحت فتح علی خان کے ہمراہ “آفرین آفرین” گا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی،جو شائقین میں بڑی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور مداحوں کی طرف سے اسے پسند کیا جارہا ہے۔اب تک تعداد ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔قصیدہ بردہ شریف کو معروف گلوکار اور موسیقار شیراز اپل نے پرڈیوس کیا ہے۔خیال رہے کہ مومنہ مستحسن نے “آفرین آفرین” سے قبل بالی ووڈ فلم ایک ولن کیلئے آواری گانا گایا تھا جس میں ان کی گلوکاری کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ مومنہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی گڈ ول ایمبیسیڈر بھی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain