تازہ تر ین

پی سی بی کے نئے چیئرمین کیلئے کس کو ترجیح دی جائیگی ، دیکھیے خبر

لاہور (ویب ڈیسک)پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئر مین بنانے کی سفارش کر دی گئی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور میں پی سی بی کا سالانہ اجلاس ہوا جس میں نجم سیٹھی کو چیئر مین پی سی بی بنانے کی سفارش کر دی گئی ہے۔اس موقع پر نجم سیٹھی نے دو ٹوک انداز اپناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کیساتھ سیریز کھیلے یا ہرجانہ ادا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو معاملہ آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی میں لے جائیں گے، انہوں نے مصباح،یونس اور آفریدی کو ایوارڈ دینے کی تقریب ملتوی کر نے کا اعلان کر دیا ،ان کا کہنا ہے کہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے برطانیہ میں ہے،تمام کھلاڑیوں کی موجودگی میں لیجنڈز کو اعزاز دیں گے۔واضح رہے کہ چیئر مین پی سی بی شہریار خان 16اگست کو ریٹائر ہونگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain