دبئی (اے پی پی) بنگلہ دیشی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پا کر چھٹے نمبر پر آ گئی، نیوزی لینڈ کا چوتھا اور پاکستان کا آٹھواں نمبر برقرار ہے، سری لنکن ٹیم تنزلی کا شکار ہو کر ساتویں نمبر پر چلی گئی۔ آئی سی سی نے آئرلینڈ میں منعقدہ سہ ملکی ون ڈے سیریز اور انگلینڈ، جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت جنوبی افریقن ٹیم 122 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 117 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہے، بنگلہ دیش کے ہاتھوں سہ ملکی سیریز کے آخری میچ میں شکست کے بعد کیوی ٹیم کے دو پوائنٹس کم ہوئے ہیں لیکن وہ چوتھے نمبر پر برقرار ہے، انگلینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے، نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد بنگلہ دیش اور سری لنکا کے پوائنٹس برابر ہو گئے ہیں لیکن بنگال ٹائیگرز رینکنگ میں اس سے آگے ہے اور وہ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے، سری لنکن ٹیم تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی، پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر برقرار ہے۔