تازہ تر ین

مانچسٹر یونائیٹڈ نے یورپا لیگ ٹائٹل جیت لیا

سٹاک ہوم(یوا ین پی)یورپا لیگ کے فائنل میچ میں مانچسٹر یونائٹڈ نے آجیکس امبسٹراڈیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔یوروپا کپ کے فائنل میں مانچسٹر یونائٹڈ نے آجیکس امبسٹراڈیم کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔ مانچسٹر یونائٹڈ کی جانب سے پال پوگبا نے کھیل کے اٹھارہویں منٹ میں گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلا دی جو کہ پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی ہینرک نے فٹبال کو نیٹ کی راہ دکھا کر برتری دو صفر کر دی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ آجیکس امبسٹراڈیم کی ٹیم کوئی گول سکور نا کر سکی۔مانچسٹر یونائٹڈ نے تاریخ میں پہلی دفعہ یوروپا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain