برمنگھم (خصوصی رپورٹ) پاک بھارت ٹاکرا ہو اور ٹیم میں شعیب ملک بھی شامل ہوں تو سابق کپتان سے ہمیشہ ہی یہ سوال کیا جاتا ہے کہ اس ٹاکرے کے دوران ٹینس کوئین ثانیہ مرزا ان کو سپورٹ کرنے کیلئے میچ دیکھنے آئیں گی۔ روایتی انداز میں سابق کپتان شعیب ملک سے پوچھا گیا کہ کیا ثانیہ مرزا اپنے شوہر کو بھارت کے خلاف کھیلتادیکھنے کیلئے میدان میں موجود ہوں گی؟ انہوں نے جواب دیا کہ وہ ابھی برمنگھم نہیں آ سکیں گی کیونکہ وہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیل رہی ہوں گی۔ثانیہ مرزا اپنے میچز میں مصروفیا ت کی وجہ سے پاک بھارت میچ میں شوہر کو سپورٹ نہیں کر سکیں گی
واضح رہے کہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 28مئی سے ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 4جون کو ایجسٹن کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔
ثانیہ مرزا