لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کے خلاف سماعت جمعہ کے روز بھی جاری رکھی ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جسٹس (ر) اصغر حیدر کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹربیونل نے خالد لطیف اور ناصر جمشید کے کیس کی سماعت کی ۔بعد ازاںگفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے ٹربیونل کی کاروائی کی تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ خالد لطیف کے خلاف پی سی بی نے اپنا گواہ پیش کیا جبکہ دیگر ثبوت بھی ٹربیونل کے حوالے کیئے گئے ۔پی سی بی خالد لطیف کے خلاف اپنا آخری گواہ سوموار کے روز ہونے والی ٹربیونل کی سماعت میں پیش کرے گا ۔تفضل رضوی نے کہاکہ ناصر جمشید کے خلاف پی سی بی اپنا اوپننگ بریف 9جون کو پیش کرے گا اور اس کے بعد کیس کی باقاعدہ سماعت شروع ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ مصروفیت کی وجہ سے پی سی بی نے ٹربیونل سے ناصر جمشید کے خلاف اوپننگ بریف جمع کروانے کے لئے 9جون تک کی مہلت طلب کی تھی ۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی غیر جانبدار رہ کر سپاٹ فکسنگ کیس میں اپنا موئقف پیش کررہا ہے اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جارہا ۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی جانب سے ٹریبیونل کے بائیکاٹ کے بعد یکطرفہ سماعت کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جب کہ پی سی بی اپنا آخری گواہ 29 مئی کو پیش کرے گا۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ ٹریبیونل میں آج خالد لطیف کے خلاف ایک اور گواہ پیش ہوئے اور اس حوالے سے تمام اشیاء بیٹس، گرپس، موبائل فونز وغیرہ ٹریبیونل کے حوالے کی گئیں جب کہ پی سی بی کی جانب سے خالد لطیف کے خلاف آخری گواہ کو 29 مئی کو پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گواہان پر جرح میں زیادہ وقت لگنے کی وجہ سے کیس تاخیر کا شکار ہوا، کیونکہ فریقین کے وکلاءکو حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ گواہان پر اپنی مرضی کے مطابق جرح کریں۔گورنر پنجاب کے بیٹے اور شاہ زیب حسن کے وکیل کاشف رجوانہ کے ساتھ رعایت اور خالد لطیف کے ساتھ سخت رویہ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا، کیس کے آغاز پر تمام معاملات طے ہوتے ہیں، خالد لطیف کے وکیل نے کیس شروع ہونے پر کہا کہ وہ تمام معاملات کے ختم ہونے سے پہلے نہیں جائیں گے، کاشف رجوانہ نے کیس سے قبل بتایا تھا کہ وہ ان تاریخوں پر دستیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ناصر جمشید کے کیس کی ٹریبیونل میں ابتدائی سماعت کی تاریخ تبدیل کروائی گئی ہے، اب 9 جون کو پی سی بی اپنا مو¿قف پیش کرے گا جس کے بعد کیس کی باقاعدہ سماعت شروع ہو جائے گی۔