لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ سنبل اقبال نے اپنی چھوٹی بہن کو زیادہ کام سے منع کردیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سنبل کی چھوٹی بہن کونپل اقبال نے چائلڈسٹار کے طور کام کرتے ہوئے تھوڑے عرصے میں ہی شہرت حاصل کی جس کے بعد انہیں فیشن اور ٹی وی میں بہت کام کی آفرزمل رہی ہیں لیکن سنبل اقبال کی خواہش ہے کہ ان کی بہن زیادہ کام کی بجائے تعلیم پر توجہ دے تاکہ مستقبل محفوظ کرسکے۔یادرہے کونپل اقبال نے مشہور ڈرامہ سیریل ”قدوسی صاحب کی بیوہ“ میں کردار سے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی تھی جس وجہ سے شہرت میں اضافہ ہوا۔