لاہور(کلچرل رپورٹر) نوجوان اداکارعابدعلی کوڈائریکٹرساجدعلی کی فلم”آزادبادشاہ“میں اہم کردار کے لئے کاسٹ کرلیا گیا جو ان دنوں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میںوسیم بٹ،قیصربلوچ،صائمہ جان ،فرحان ملک اور راحیلہ آغاسمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔عابدعلی نے”خبریں“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دنوںفلم اور ٹی وی پر یکساں کام کررہے ہیں،مجھے جہاں بھی اچھا کام ملتا ہے میں اسے ترجیح دیتا ہوں۔حال ہی میں دبئی سے واپس آیا ہوں جہاں میں کمرشل کے علاوہ ایک ڈاکومنٹری بھی کی جبکہ ڈرامہ سیریل ”چنداتارے“کی ریکارڈنگ بھی جاری ہے ۔ایک سوال کے جواب میں عابدعلی نے بتایا کہ”آزادبادشاہ“دوبھائیوں کی کہانی ہے جس میں اہم موضوع شامل کیا گیا ہے ۔