تازہ تر ین

سپاٹ فکسنگ ،ٹربیونل خالد لطیف کے کیس کی سماعت کریگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث خالد لطیف کی سماعت آج ٹریبونل میں ہوگی اور خالد لطیف کے خلاف گواہ بھی پیش کیا جائے گا ،تفصیلات کے مطابق خالد لطیف نے ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے سے انکاری ظاہر کی تھی جس کے بعد پی سی بی ترجمان تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ خالد لطیف ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں یا نہ ہوں ٹریبونل کورٹ کے حکم کے مطابق سماعت کرے گا ،بعدازاں خالد لطیف کی جانب سے بیان سامنے آیا کہ وہ ٹیبونل کے سامنے دوبارہ سے پیش ہوں گے ، واضع رہے کہ ٹریبونل میں خٓلد لطیف کے خلاف ثبوت پیش کیے جاچکے ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے دوران ان کے بیٹ پر الگ رنگوں کی گرپس بھی پیش کی جاچکی ہیں ،آج ایک مزید گواہ بھی خٓلد لطیف کے خلاف ٹریبونل میں پیش ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain