تازہ تر ین

ورام اپ میچ گرین شرٹس آج آسٹریلیاکے مدمقابل ہونگی

برمنگھم(بی این پی) گرین شرٹس آج (پیرکو) آسٹریلیاکے خلاف دوسرا میچ کھیلے گی۔ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی یکم سے 18 جون تک کھیلا جائے گا،بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ وارم اپ میچز کا سلسلہ جمعہ سے لندن میں جاری ہے ۔ قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں وارم اپ میچز میں آج (پیرکو) آسٹریلیاکے خلاف دوسرا میچ کھیلے گی اوراپنی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔چیمپئنز ٹرافی یکم سے 18 جون تک کھیلی جائے گی جس میں دنیائے کرکٹ کی صف اول کی 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں پاکستان، میزبان انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت، عالمی چیمپئن آسٹریلیا، بنگلہ دیش ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا شامل ہیں۔بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹرافی سے قبل مجموعی طور پر چھ وارم اپ میچز مرحلے کا چوتھامیچ پاکستان آج( پیر کو) آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی، کل(منگل کو) آخری دو وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے جس بھارت بنگلہ دیش کے خلاف جبکہ نیوزی لینڈ سری لنکا کے مد مقابل ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain