تازہ تر ین

بھارت کےخلاف کھیلنے کا موقع ملا تومایوس نہیں کروں گا

برمنگھم (بی این پی ) کھلاڑی فہیم اشرف نے کہا ہے کہ اگر بھارت کے خلاف موقع ملا تووہ بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرا پہلا میچ تھا اس لیے جب باولنگ کے لیے میدان میں اترا تو اس وقت پریشر تھا لیکن بلے بازی کے دوران پہلی ایک دو گیندوں پر ہی پریشر تھا لیکن اس کے بعد ایسا دباو محسوس نہیں ہوا ،میں نے ویسے ہی کرکٹ کھیلی جیسے ڈومیسٹک کے میچز کھیلتا ہوں۔ایک سوال پر انہوں نے بتا یا کہ میں نے حسن علی کو صرف یہ ہی کہا تھا کہ ہمیں صرف دو اوورز چاہئیں جن میں 15,20سکور کریں گے اور ہم اپنے منصوبے میں کامیاب رہے۔بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ پرفارمنس کے بعد ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھار ت اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہوئے پریشر ہوتا ہے لیکن ان کے خلاف کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے ،اگر مجھے ان ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع تو اپنی بھرپور کار کردگی کا مظاہرہ کروں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain