تازہ تر ین

ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا 5 سال بعد اکٹھے

بولی وڈ (ویب ڈیسک )اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا 5 سال کے طویل وقفے کے بعد پھر سے ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں اداکاروں کو دیباکر بینرجی کی ایکشن اور رومانوی فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے اور بہت جلد اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔اس فلم کا نام اب تک سامنے نہیں آیا، تاہم ارجن کپور اس فلم میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کردار ادا کریں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ دونوں ایک ساتھ فلم ’عشق زادے‘ میں کام کرتے نظر آئے تھے۔یہ فلم ارجن کپور کی بولی وڈ میں ڈیبیو فلم تھی، جبکہ پرینیتی چوپڑا نے پہلی مرتبہ اس فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار کیا تھا۔ان دونوں کی جوڑی اور فلم کو شائقین کے ساتھ ساتھ تجزیہ کاروں نے بھی بےحد سراہا تھا، تاہم اس کے بعد یہ ایک ساتھ کسی اور فلم میں نظر نہیں آئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain