تازہ تر ین

عمراکمل کی وطن واپسی،چپ چاپ گھرروانہ ہوگئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے ، جھگڑالو کرکٹر کو فٹنس ٹیسٹ میں نا کام ہونے پر چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ سے باہر کر دیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق عمر اکمل غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے 624 سے لاہور پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کیے بغیر گھر روانہ ہوگئے ، عمر اکمل چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے ساتھ انگلینڈ گئے تھے ، فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے پر ٹیم منیجمنٹ نے وکٹ کیپر بیٹسمین کو فارغ کردیا تھا ، اس دوران عمر اکمل کی ڈانس ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ، جس کے بعد پی سی بی چئیرمین شہریار خان نے یہ بیان دیا کہ عمر اکمل کی حرکتوں سے تنگ ہیں ، عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain