تازہ تر ین

سلمان خان نے فواد خان کی جگہ لے لی

ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے نامور ہدایت کار کرن جوہر کی اگلی فلم’رات باقی‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان کی جگہ لے لی۔فواد خان گزشتہ برس کرن جوہر کی زیر ہدایت بننے والی فلم اے دل ہے مشکل میں اہم کردار نبھا کر سب کے دل جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ کرن جوہر نے فواد خان کو ان کی جاندار اداکاری کے باعث اپنی اگلی فلم ’رات باقی‘ میں کترینہ کیف کے مد مقابل مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا تھا جب کہ فلم کی شوٹنگ گزشتہ برس شروع ہونی تھی لیکن نومبر میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔ادوسری جانب کرن جوہر کو انتہا پسندوں نے پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بولنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی فلم میں کسی بھی پاکستانی فنکار کو لینے سے معذرت کرلی تھی تاہم اب رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ کرن جوہر نے بھارتی انتہا پسندوں کے خوف کے باعث اپنی نئی فلم میں فواد خان کی جگہ سلمان خان کو کاسٹ کرلیا ہے جس کی ہدایت کاری کے فرائض ا?دیتیہ دھر انجام دیں گے۔واضح رہے پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دی تھی جس کے باعث اداکارہ ماہرہ خان بھی اپنی پہلی بھارتی فلم ’رئیس‘ کی تشہیری مہم میں حصہ نہیں لے سکی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain