تازہ تر ین

عامر خان کی ”دنگل“ نے”باہو بلی 2“ کو پچھاڑ کر نئی تاریخ رقم کردی

ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ”دنگل“ بھارت اور چین سمیت دنیا بھر میں 1665 کروڑ کما کر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی اور اس طرح دنگل نے باہو بلی ٹو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی سنیما کی تاریخ میں پہلی بار کمائی کے ریکارڈ پچھاڑنے کا مقابلہ عامر خان کی فلم ”دنگل“ اور مقامی فلم نگری کے سپر اسٹار پربھاس کی فلم ”باہو بلی 2“ کے درمیان ہوا اور دونوں فلموں نے دنیا بھر میں کمائی کے بڑے بڑے ریکارڈ بنائے لیکن اب باکس آفس کی جنگ میں ”دنگل“ نے میدان مار لیا ہے۔بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم ”دنگل“ کو چینی زبان میں ڈپ کر کے چین میں بھی نمائش کے لئے پیش کیا گیا جہاں یہ فلم اب تک باکس آفس پر ریکارڈ 888 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے اور فلم بھارت سمیت دنیا بھر سے مجموعی طور پر 1665 کروڑ کا بزنس کر کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی بھارتی اور بالی ووڈ فلم بن گئی ہے اور اس نے دنیا بھر سے 1633 کروڑ کا بزنس کرنے والی ”باہو بلی 2“ کو بھی مات دے دی ہے۔واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ”دنگل“ نے بھارت اور دنیا بھر سے 744 کروڑ کا بزنس کیا جب کہ صرف چین میں 888 کروڑ 25 لاکھ سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی غیر ملکی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain