کراچی: (ویب ڈیسک)دنیا کے بڑے فٹبال کلبز نے اپنی نئی کٹ میں معمولی سی تبدیلی کی ہے۔پی ایس جی کی گذشتہ 10ماہ میں کارکردگی خاصی ناقص رہی ہے اور ٹیم مسلسل مشکلات کا شکار رہی ہے، 8 بار جرمن کپ جیتنے والے جرمن کلب بورسیا ڈورٹمنڈ کی اس سال جرسی کچھ زیادہ مختلف نہیں۔ انھوں نے ہفتے کو ہونے والے جرمن کپ کے فائنل میچ میں انتراخ فرینکفرٹ کو 1-2 سے شکست دی۔دنیا کے سب سے بڑے فٹبال کلب بارسلونا کی اس سال کی جرسی کی قیمت 100 پاﺅنڈ ہے۔ ان کی اس سال کی جرسی اور 2016 والی جرسی میں صرف درمیان کی پٹیوں کا فرق ہے۔ یاد رہے کہ بارسلونا اس سال لالیگا کا ٹائٹل نہیں جیت پایا۔ حریف کلب ریال میڈرڈ نے 2012 کے بعد پہلی بار لالیگا میں فتح حاصل کی۔ اٹلی کے سب سے بڑے کلب انٹر میلان کی نئی جرسی میں پچھلے سال کی نسبت کچھ زیادہ فرق نہیں۔ اس تصویر میں کروشیا کے اسٹار کھلاڑی ایوین پریسیک انٹرمیلان کی نئی جرسی پہنے ہوئے ہیں۔انٹرمیلان نے اس سال ان کی ٹرانسفر قیمت کم از کم پچاس ملین پاﺅنڈ لگائی ہے تاہم مانچسٹر یونائیٹڈ، جنھوں نے پریسیک میں دلچسپی ظاہر کی ہے کا کہنا ہے کہ ان کی قیمت تیس ملین پاﺅنڈ سے زیادہ کی نہیں۔ جرمنی کے ایک اور بڑے فٹبال کلب بائرن میونخ نے بھی اپنی نئی جرسی ریلیز کی ہے۔ بائرن جرمنی کی فٹبال تاریخ میں سب سے کامیاب کلب ہے جس نے25 بار جرمن لیگ کپ میں فتح حاصل کی ہے۔