تازہ تر ین

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی مہم پر اختلافات کے بادل منڈلانے لگے

لندن / ممبئی:(ویب ڈیسک) بھارت کی چیمپئنز ٹرافی مہم پر اختلافات کے بادل منڈلانے لگے۔بھارت چیمپئنز ٹرافی میں اپنی دفاعی مہم کا آغاز 4 جون سے پاکستان کے خلاف میچ سے کررہا ہے مگر کپتان ویرات کوہلی اور ہیڈ کوچ انیل کمبلے کے درمیان اختلافات کی خبروں سے ڈریسنگ روم کا ماحول کشیدہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو ہیڈ کوچ کے بارے میں جو فیڈ بیک دیا تھا وہ منظر عام پر آچکا ہے جس میں کمبلے کو سخت گیر اور ڈانٹ ڈپٹ کرنے والے شخص کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ انیل کمبلے کا ایک سالہ کنٹریکٹ چیمپئنز ٹرافی کے اختتام کے ساتھ ہی ختم ہوجائے واضح رہے کہ بی سی سی آئی پہلے ہی کمبلے کی مدت ملازمت میں توسیع کے بجائے نئے کوچ کیلیے درخواستیں طلب کرچکا ہے، انگلینڈ روانگی سے قبل کمبلے نے صورتحال پر بی سی سی آئی حکام اور سپریم کورٹ کی مقرر کردی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز پر بھی اپنی ناخوشی ظاہر کی تھی، انھوں نے کرکٹ ایڈوائزری پینل میں شامل ساروگنگولی سے بھی ملاقات کی تھی۔صورتحال سے واقف ایک بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو شکایت کمبلے کے سے نہیں بلکہ طریقہ کار اور مین مینجمنٹ سے ہے، وہ ایک ’ہیڈ ماسٹر ‘ کی طرح کھلاڑیوں سے پیش آتے ہیں۔ ان کے ساتھ ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں، بعض کھلاڑیوں کو ایسی انجریز پر بھی ٹیم سے باہر کیا گیا جن کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں تھا، ان کے طریقہ کار سے سینئر پلیئرز خوش نہیں ہیں، اسی لیے نئے کوچ کی تلاش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس ساری صورتحال نے ایڈوائزری کمیٹی میں شامل سچن ٹنڈولکر، ساروگنگولی اور لکشمن کو بھی عجیب صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔ گذشتہ برس بورڈ کی جانب سے ہیڈکوچ کیلیے شارٹ لسٹ امیدوار جو اس کمیٹی کے سامنے پیش کیے گئے تھے اس میں کمبلے شامل ہی نہیں تھے مگر کمیٹی کے اصرار پر نہ صرف ان کو شامل کیا گیا بلکہ کوچ بھی بنایا گیا تھا۔ اب کمبلے کا بطور کوچ مزید کام کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain