ممبئی(شوبز ڈیسک) کرینہ کپور نے بچے کی پیدائش کے بعد اپنے آپ کو سلم سمارٹ رکھنے کیلئے کچھ قبل روز جم جوائن کرلیا ہے۔ اداکارہ آمریتا ارورا نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ کے ذریعے کرینہ کپور کی چند تصاویر اور ویڈیوشیئر کی ہیں جن میں دونوں اپنے آپ کو دبلا پتلا رکھنے کیلئے ورزش میں مصروف ہیں۔کرینہ کپور پہلے کی نسبت زیادہ دبلی پتلی نظر آرہی ہیں جبکہ اداکارہ آمریتا ارورا بھی جم میں انکے ساتھ ورزش کرتی ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداح بھی انکی اس کاوش کو خوب سرا ہ رہے ہیں۔
جن کا خیال ہے کہ کرینہ کپور اپنی آنے والی فلموں میں زیادہ خوبصورت اور توانا نظر آئیں گی۔