تازہ تر ین

بھارت کیخلاف بابراہم ستون ثابت ہونگے،اظہر

برمنگھم (نیوزایجنسیاں) سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے حال ہی میں جس مستقل مزاجی سے عمدہ کارکردگی دکھائی ہے، وہ چیمپینز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں اہم کھلاڑی ہوں گے ۔ ایجبسٹن کرکٹ گراﺅنڈ میں ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ”میں کسی ایک کھلاڑی کا نام نہیں لوں گا، ہر کھلاڑی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر کھلاڑی ہی کارکردگی دکھانے کیلئے بیتاب ہے لیکن بابر اعظم نے حال ہی میں جس مستقبل مزاجی سے عمدہ کھیل پیش کیا ہے، وہ ہمارے اہم کھلاڑی ہوں گے۔“ ان کا کہنا تھا کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ صرف ایک میچ ہی ہے اور کھلاڑی شائقین کی توقعات کے مطابق ہی کارکردگی دکھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”پاکستان اور بھارت کا میچ کھلاڑیوں اور شائقین کیلئے اچھا مقابلہ ہو گا۔ دونوں ٹیمیں اچھی کارکردگی کیلئے بہترین کوشش کریں گی۔ ہمارے مداحوں کی توقعات بہت زیادہ ہیں اور ہم ان کے طابق کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔“ بھارت کے خلاف میچ پر کسی بھی قسم کے دباﺅسے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ”ایک پیشہ ور کھلاڑی کی حیثیت سے ہمیں اس میچ کو صرف میچ کی طرح ہی لینا ہے۔ جب آپ گراﺅنڈ میں ہوتے ہیں تو مقابلہ گیند اور بلے کا ہوتا ہے اور یہ ایسا ہی ہے۔ ہم اس میچ کو دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی طرح ہی لے رہے ہیں جو آپ کیلئے آسان نہیں ہوتے اور سخت محنت کرنا پڑتی ہے، ایسا ہی بھارت کیخلاف بھی ہے۔“


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain