تازہ تر ین

بھارتی بچگانہ رویئے پر عامر سہیل بھی سیخ پا

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے میں اتنا ہی مسئلہ ہے تو پھر آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا بائیکاٹ کرے۔ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے مسائل ہے تو انہیں حل کرنا ضروری ہے، لڑائی سے سارا کچھ نہیں ہو سکتا بلکہ لڑائی سے آپ مسائل کو آگ لگاتے ہو اور طول دیتے ہو۔ میں حیران ہوں کہ ایک طرف بھارت سخت موقف اختیار کرتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیریز نہیں کھیلنی اور تعلقات نہیں رکھنے، تو پھر ورلڈکپ والے میچ کیوں کھیلتے ہیں۔ یہاں بائیکاٹ اس لیے نہیں کرتے کیونکہ یہاں پیسہ آ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے میچز نشر کرنے والے بھارتی براڈ کاسٹر کا نقصان نہیں ہونے دینا چاہتے۔ اگر آپ کو سخت موقف اختیار کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں کھیل لیں اور دو ملکی سیریز نہ کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی مثال بھی موجود ہے، ورلڈ کپ 1996 میں آسٹریلیا نے سری لنکا جانے سے انکار کرتے ہوئے میچ نہیں کھیلا تھا، آپ انکار تو کر سکتے ہیں لیکن شاید پیسے کی وجہ سے ایسا نہیں کرتے۔ دیکھیں گے کہ جب بھارتی براڈ کاسٹر نہیں ہوگا تب آپ ورلڈکپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلتے ہیں یا نہیں، پاکستان کیساتھ تعلقات نہیں رکھنے اور کرکٹ نہیں کھیلنی تو پھر آئی سی سی ٹورنامنٹ بھی نہ کھیلیں، اس طرح آپ کا موقف اچھی طرح سمجھ میں آئے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain