تازہ تر ین

بھارتی فلم ”مام“ کے پوسٹر میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کے چرچے

ممبئی: (ویب ڈیسک )بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی نئی فلم ’مام‘ کا دوسرا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ سری دیوی فلم ’مام‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں 5 سال بعد واپسی کررہی ہیں اس سے قبل وہ 2012 کی کامیاب ترین فلم انگلش ونگلش میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔پاکستانی اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی کی یہ پہلی بھارتی فلم ہے جس میں سجل علی سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ عدنان صدیقی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے، چند ماہ قبل فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا تھا جس میں صرف سری دیوی نظر آرہی تھیں لیکن اب ایک اور پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں سری دیوی کے ہمراہ سجل علی، نواز الدین صدیقی اور اکشے کھنہ بھی جلوہ گر ہیں۔فلم کی کہانی ماں اور سوتیلی بیٹی کے رشتے کے درمیان اتار چڑھاو¿ کے گرد گھومتی ہے ، سری دیوی نے فلم میں سجل علی کی سوتیلی والدہ کا کردار ادا کیا ہے۔فلم کے پوسٹرکی سب سے دلچسپ چیز جس نے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کیا تین الفاظ پیار،بھروسہ اور ملزم لکھے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ فلم مام کے ذریعے سری دیوی کے بھارتی فلم انڈسٹری میں 50 سال مکمل ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ فلم 7 جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی اور بھارت کے ساتھ پاکستانی شائقین کو بھی فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain