تازہ تر ین

نیوزی لینڈنے مقررہ 46 اوورز میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 292 رنز کا ہدف دیدیا

برمنگھم(ویب ڈیسک) ایجبسٹن کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جا رہے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ کو بارش کے باعث 46 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم سکور ابھی 40 تک پہنچا تو مارٹن گپٹل کیچ آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ گپٹل نے صرف 26 رنز بنائے اور ان کی وکٹ ہیزل ووڈ کے حصے میں آئی۔ اس کے بعد لیوک رونچی اور کپتان کین ویلمسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو اگے بڑھایا تاہم بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ کچھ دیر بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو اسے وقت کے ضیاع کی وجہ سے 46، 46 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 117 پر گری جب ذمہ داری سے بیٹنگ کر رہے رونچی بھی کیچ آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ لیوک رونچی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔ ہیسٹنگز کی گیند پر میکسویل نے ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد کپتان ویلمسن اور روز ٹیلر نے شاندار پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے سکور کو 200 سےز ائد تک پہنچایا۔ تاہم 216 کے سکور پر کیویز کی تیسری وکٹ بھی گر گئی جب ٹیلر کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ روز ٹیلر نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 46 رنز بنائے۔ ابھی کچھ دیر پہلے تک نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 سے زائد رنز بنا لیے ہیں۔ مزید یہ کہ میچ اپنے آخری اوور کی جانب گیا ہی تھا کہ بارش شروع ہو گئی ۔ جس کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا۔ اب میچ 45 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain