تازہ تر ین

مالنگا کوشین وارن کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 3 شکاردرکار

اوول(آئی این پی) فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلر شین وارن کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید تین وکٹوں کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ مالنگاآج آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔، اگر مالنگا وارن کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 13ویں باﺅلر بن جائیں گے، وارن نے 293 جبکہ مالنگا نے 291 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن باﺅلر متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 534 وکٹیں لے رکھی ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain