تازہ تر ین

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم

برمنگھم: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہونے پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 291 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دیا تاہم پہلی اننگز ختم ہوتے ہی بارش نے ایک بار پھر مداخلت کی جس کے باعث ڈک ورتھ لوئس قاون کے تحت میچ کو 33 اوورز تک محدود کردیا گیا اوراس طرح آسٹریلیا کا ہدف بھی 292 سے کم ہوکر 235 ہوگیا تاہم 9 اوورز بعد بارش کی دوبارہ مداخلت پر میچ ختم کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ارون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں کھلاڑی 35 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، وارنر نے 18 اور فنچ نے 8 رنز بنائے جب کہ ہین ریقس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو بارش کے باعث میچ ایک بار پھر روکنا پڑا، اس وقت کپتان اسمتھ 8 رنز پر وکٹ پر موجود تھے۔اس سے قبل کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بارش کی وجہ سے میچ 46 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔  بلیک کیپس کی جانب سے مارٹن گپٹل اور لیوک رونچی نے اننگز کا آغاز کیا، جارحانہ موڈ میں نظر آنے والے مارٹن گپٹل 40 کے مجموعی اسکور پر 26 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کا شکار بنے، کیویز کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رونچی تھے جو 65 رنز بنا کرہیسٹنگ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ کے لیے کپتان کین ولیمسن نے ٹیلر کے ساتھ ملکر 99 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن ٹیلر 46 رنز تک ہی محدود رہے اس دوران ولیمسن نے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی مگر وہ 100 رنز پر ہی رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم ایک اورقبل ہی 291 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 6 جب کہ جان ہیسٹنگ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain