تازہ تر ین

ودیا بالن ہندی میڈیم دیکھنے کے بعد صبا قمر کی دیوانی

لاہور:(ویب ڈیسک )پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں شاندار اداکاری سے ودیا بالن کو بھی اپنا دیوانہ بنالیا ہے۔19 مئی 2017 کو ریلیز ہوئی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں صبا قمر اور عرفان خان نے مرکزی کردار اداکئے تھے فلم میں مزاحیہ انداز میں انگلش اور ہندی کے سماجی مسئلے کو موضوع بنایا گیا تھا جس نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی۔ہندی میڈیم میں صبا کی بہترین اداکاری کی ودیا بالن بھی دیوانی ہوگئیں اور ان کی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں واٹس ایپ پر پیغام بھیج دیا۔ودیا نے پیغام میں صبا کو فلم کی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی اداکاری کو سراہا اور کہا کہ ”آج میں نے فلم ہندی میڈیم دیکھی فلم میں آپ کی شاندار اداکاری دیکھنے کے بعد میں خود کو روک نہیں پائی اور آپ کا نمبر حاصل کیا میں صرف یہ بتانا چاہتی ہوں آپ فلم میں بے حد اچھی لگ رہی تھیں ،مٹھو کے کردار کو قبول کرنا آسان نہیں تھا اور یہ ایسا کردار تھا جسے لوگ آسانی سے پسند نہیں کرتے لیکن آپ نے اسے غیر معمولی بنادیا،سچ بہت خوب “۔ودیا بالن کی جانب سے پیغام موصول ہونے پر صبا قمر کی تو خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں، انہوں نے بھی اس پیغام کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ ودیا بالن نے میری تعریف کی ہے، یہ میرے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر میرے کام کو سراہا، انہوں نے ودیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ” مجھے بہت اچھا محسوس ہورہا ہے میری طرف سے آپ کو بہت سارا پیار“۔واضح رہے کہ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں صبا قمر اور عرفان خان نے ایسے والدین کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی بیٹی کو انگلش میڈیم اسکول میں داخل کروانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں فلم ریلیز سے اب تک 50 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain