تازہ تر ین

سنی لیون اپنے شوہر ڈینیل ویبر کی دیوانی

ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے شوہر ڈینیل ویبر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے کہا کہ اداکاری کے دوران میرا کو اسٹار کے ساتھ کام کرنا میرے شوہر کے لیے قابل قبول ہے۔ ان کے شوہر کبھی بھی انکے لیے غیر محفوظ محسوس نہیں کرتے۔ انھوں نے اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت سمجھدار،حوصلہ دینے والے اور اپنی اہلیہ کی کامیابی کو سپورٹ کرنے والوں میں سے ہیں۔ ڈینیل نہ صرف انکے بہترین دوست ہیں بلکہ انکو سمجھتے بھی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ چاہے ان کے شوہر جتنا مصروف ہوں ان کی ہر کال کا جواب دیتے ہیں اور انکا خیال رکھتے ہیں، وہ اپنے آپ کو دنیا کی خوش نصیب عورت سمجھتی ہیں کہ انھیں ڈینیل جیسا جیون ساتھی ملا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain