تازہ تر ین

پاکستان آئی سی سی چیمئین ٹرافی میں بھارت کو ہرانے میں پھر ناکام

برمنگھم (ویب ڈیسک)بارش کے باعث میچ کو 41 اوورز تک محدود کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا تھا، تاہم قومی کھلاڑی اس مرتبہ بھی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے۔ پوری ٹیم صرف 164 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ ایجبسٹن کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 124 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی ہے۔ انڈین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 48 اوورز میں 319 رنز کا پہاڑ جیسا سکور بنایا، تاہم قومی ٹیم نے اننگز شروع ہی کی تھی کہ اچانک پھر بارش شروع ہو گئی۔ بارش تھمنے کے بعد میچ کا دوبارہ ا?غاز ہوا تو وقت کے ضیاع کی وجہ سے میچ کو 41 اوورز تک محدود کرتے ہوئے پاکستان کو 289 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔
پاکستانی باو¿لرز نے انتہائی ناقص کارکردگی دکھائی اور فیلڈر بھی کیچ چھوڑتے رہے۔ روہت شرما 91، شیکھر دھون 68 بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان ویرات کوہلی نے 81 ناٹ آو¿ٹ اور یووراج سنگھ نے 53 رنز کی ناٹ آو¿ٹ اننگز کھیلی۔ ایجبسٹن کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جا رہے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 48 اوورز میں پاکستان کو جیت کیلئے 302 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ دیا ہے۔ پاکستانی باو¿لرز نے انتہائی خراب گیند بازی کی جس کی وجہ سے انڈین بلے بازوں نے ان کی خوب درگت بنائی۔ دوسری جانب فیلڈر بھی بار بار کیچ چھوڑ کر انڈین بلے بازوں کو رنز بنانے کا موقع فراہم کرتے رہے۔
قومی کپتان سرفراز احمد نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باو¿لنگ کروانے کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔ انڈین ٹیم کی جانب سے شیکھر دھون اور روہت شرما میدان میں اترے اور محتاط انداز سے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ تاہم کچھ دیر بعد ہی بارش نے آگھیرا جس سے کھیل کا مزہ خراب ہو گیا۔ بارش تھمنے کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو شیکھر اور شرما کی جوڑی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پاکستانی باو¿لرز کی خوب درگت بنانا شروع کر دی۔ دونوں بلے بازوں نے پاکستانی باو¿لرز کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ شیکھر دھون نے وہاب ریاض کے اوور میں انھیں لگاتار تین چوکے مار کر کھیل کو دلچسپ بنا دیا۔ وہاب ریاض نے اس اوور میں بھارتی ٹیم کو 15 رنز دیے۔ انڈین ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 130 رنز سے زائد بنائے۔
پاکستان کو پہلی کامیابی 136 کے سکور پر ملی جب دھواں دار بیٹنگ کر رہے شیکھر دھون ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ دے بیٹھے۔ یہ وکٹ نوجوان باو¿لر شاداب خان کے حصے میں آئی، اظہر علی نے انڈین کھلاڑی کا کیچ لیا۔ شیکھر دھون نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے بعد کپتان ویرات کوہلی میدان میں اترے اور روہت شرما کے ہمراہ مل کر ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ انڈین ٹیم کا سکور 170 سے زائد پر پہنچا تو ایک مرتبہ پھر بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑ گیا۔ میچ رکنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو اسے 48، 48 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ میچ شروع ہوا تو روہت شرما جلد ہی رن آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ روہت شرما نے شاندار بیٹنگ کی اور 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 91 رنز کی اننگز کھیلی۔
روہت شرما کے آو¿ٹ ہونے کے بعد یووراج سنگھ میدان میں اترے اور شائقین کرکٹ کے لہو کو گرما دیا۔ یووراج سنگھ نے انتہائی اعتماد کے ساتھ پاکستانی باو¿لرز کا سامنا کرتے ہوئے رنز بنائے۔ پاکستانی فیلڈرز کو انھیں کیچ آو¿ٹ کرنے کا موقع بھی ملا تاہم انہوں نے وہ ضائع کر دیا۔ تاہم 47ویں اوور میں یووراج سنگھ حسن علی کی یارکر گیند کو نہ سمجھ سکے اور ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ یووراج سنگھ نے بھی شاندار بلے بازی کی اور 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز بنائے۔ اس کے بعد پانڈیا نے آ کر عماد وسیم کو آخری اوور میں لگاتار تین چھکے مار کر سکور کو 300 سے اوپر کر دیا۔ اںڈین ٹیم نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے۔ بارش کے باعث کھیل بار بار رکنے کی وجہ سے اسے 48 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain