تازہ تر ین

چیمپئنز لیگ، ریال میڈرڈ نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لندن(صباح نیوز)یو ئیفاچیمپئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے کرسٹیانو رونالڈو کے دو گول کی بدولت ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں ریال میڈرڈ نے یوونٹس کو چار کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ریال میڈرڈچیمپئنز لیگ کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ،ریال میڈرڈ نے ریکارڈ بارہواں ٹائٹل اپنے نام کیا۔گزشتہ شب ریال میڈرڈ اور یوونٹس کی ٹیمیں یو ئیفاچیمپئنز لیگ کے فائنل میںپرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے دو گول کی بدولت ریال میڈرڈ کی ٹیم نے چیمپیئنز لیگ کے اپنے ٹائٹل کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا ہے۔ریال میڈرڈ نے کارڈف میں کھیلے جانے والے فائنل میں یوونٹسکو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دے کر 12ویں بار اس کپ پر قبضہ کیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ چار سیزن میں تیسری بار ریئل میڈرڈ نے چیمپیئنز لیگ کو اپنے نام کیا ہے اور رونالڈو نے ریکارڈ تین بار فائنل میں گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ریال میڈرڈ کے کوچ اور فرانس کے سٹار کھلاڑی زین الدین زیڈین کے سر اب یکے بعد دیگردو فائنلز جیتنے کا سہرا ہے۔ اس سے قبل انھوں نے اپنی نئی ٹیم کو لا لیگا میں فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔زیڈین نے ریال میڈرڈ کے کوچ کی ذمہ داری گذشتہ سال جنوری میں لی تھی۔رونالڈو کے نام اب چیمپیئنز لیگ کے 140 میچز میں 105 گول کرنے کا ریکارڈ ہے اور ان میں سے 12 گول تو انھوں نے رواں سال کے 13 میچوں میں کیے ہیں۔میچ کے پہلے نصف میں رونالڈو نے گول کرکے ریال میڈرڈ کو سبقت دلا دی لیکن 27 ویں منٹ میں یوونٹس کے مانڈزوکک نے گول کرکے سکور برابر کر دیا لیکن دوسرے نصف میں ریال میڈرڈ تقریبا ناقابل تسخیر نظر آئی اور یوونٹس اسے روکنے میں ناکام نظر آئی۔ جو یوونٹس کو کھیل کے آخری مرحلے میں اس وقت مزید نقصان اٹھانا پڑا جب ان کے کھلاڑی کواڈریڈو کو دوبار یلو کارڈ ملنے کی وجہ سے میدان سے باہر جانا پڑا۔ریال کی جانب سے 61 ویں منٹ میں کیسمیرو نے دوسرا گول کیا جبکہ اس کے تین منٹ بعد ہی رونالڈو نے اپنا دوسرا گول کرکے ریال کی سبقت ایک کے مقابلے تین کر دی اور ریال کی فتح کو تقریبا یقینی بنا دیا۔ پھر کھیل کے آخری لمحات یعنی 90 ویں منٹ میں اسینسی نے چوتھا گول کرکے جیت کے فرق میں مزید اضافہ کر دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain