کراچی (بی این پی )قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھارت کیخلاف قیادت کرنے والے 19 ویں پاکستانی کپتان بن گئے۔اس سے قبل پاکستان کے 18مختلف کپتان ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹس میں بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ کپتانی عمران خان نے کی ہے۔