اوول (بی این پی )پروٹیز بلے باز ہاشم آملا نے ون ڈے کرکٹ میں ویرات کوہلی کی تیز ترین 25 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، آملا نے چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کےخلاف میچ میں شاندار سنچری بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، یہ ان کی 151اننگز میں 25 ویں تھری فگر اننگز ہے۔ ،بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 162 اننگز میں 25 سنچریاں بنائی تھیں،آملا نے ہم وطن بلے باز ڈویلیئرز کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ کر ملک کی طرف سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز کا اعزاز بھی پا لیا۔