لاہور:(ویب ڈیسک ) نامور اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی پوری دنیا میں دھوم مچی ہوئی ہے، اربوں ڈالر کا یہ منصوبہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ایک انٹرویو میں ریما خان نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر پوری دنیا کی نظریں ہیں اور اسے گیم چینجر منصوبہ قرار دیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چین نے ہر گھڑی میں پاکستان کی بھرپو رمدد کی ہے اور اربوں ڈالر کا یہ منصوبہ دونوں ممالک کی لازوال دوستی کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اس طرز کے مزید منصوبے شروع کرنے چاہئیں جس سے ملک میں ترقی ہو گی اور لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔