تازہ تر ین

بالی ووڈ اسٹارز بھی ہائی وولٹیج میچ کے بخار میں مبتلا

ممبئی: (ویب ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے جس کا شائقین کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اسٹارز بھی بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔جب بھی بات ہو پاک بھارت میچ کی ہو تو عام عوام کے ساتھ بالی ووڈ ستارے بھی کرکٹ کے بخار میں مبتلا نظر آتے ہیں اور آج کے میچ کو لے کر شوبز انڈسٹری کے مشہور ستاروں نے دلچسپ اور مزیدار منصوبہ بندیاں کر رکھی ہیں۔بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کرکٹ کی بھی بڑی مداح ہیں اور پاک بھارت میچ کو لے کر پرجوش ہو جاتی ہیں۔ آج کے میچ کے حوالے سے عالیہ کا کہنا ہے کہ اگر وہ میچ میں ہوتیں تو ’چیئر لیڈر‘ بنتیں، بولنگ اور بیٹنگ کی ’بی‘ کیا ہوتی ہے انہیں معلوم نہیں، لیکن وہ اتنا جانتی ہیں کہ آج ہر کوئی اپنے ٹی وی کے سامنے بیٹھ کرصرف میچ دیکھے گا، لہٰذا وہ بھی آج صرف میچ دیکھیں گی۔
اکشے کمار نے کا کہنا ہے کہ وہ آج پاک بھارت میچ دیکھیں گے، آپ لوگوں کی کیا منصوبہ بندی ہے؟شاہد کپور نے آج کے میچ کو بہت بڑا میچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنا ہمیشہ سے پرجوش رہا ہے، بد قسمتی سے میں اس وقت سفر میں ہوں لیکن میچ دیکھنے کی پوری کوشش کروں گا۔ورون دھون نے اپنے خیالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج ان کے والد کے ساتھ شوٹنگ پر جانا تھا لیکن وہ اپنی تمام منصوبہ بندی ملتوی کر کے صرف میچ دیکھیں گے۔اداکار سدھارتھ ملہوترا بھی کرکٹ کے بہت بڑے مداح ہیں اور خاص طور پر پاک بھارت میچ دیکھنا انہیں بہت پسند ہے، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ سے بڑا اور کوئی پلان ہو ہی نہیں سکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain